کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے منہاج القرآن کے دفتر اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ پر ہیلی کوپٹر کے ذریعے کیمیکل گرا کر تمام لوگوں کوبے ہوش کرنے اوربے ہوشی کی حالت میں ان کی گرفتاری کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ یہ غلط اقدام ہے اور میری دعا ہے کہ یہ اطلاعات غلط ہوں۔ لاہورکی خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج عوامی تحریک کے تحت منائے جانے والے یوم شہداءکے تمام شرکاء میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا اور پانی پہنچایا جائے گا۔
الطاف حسین نے لاہور کے عوام سے اپیل کی کہ یوم شہداء میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ انہوں نے لاہور کی سڑکوں پرلگائے گئے کنٹینر اور رکاٹیں ہٹانے پر حکومت پنجاب سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی کہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے گھر جانے والے راستوں سے بھی رکاٹیں ہٹادی جائیں۔
الطا ف حسین نے عوامی تحریک کے مزید کارکنان کی شہادت کے واقعات پردلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے سوگوار لواحقین،عوامی تحریک کے کارکنان خصوصاً طاہر القادری سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔ کہا کہ باہمی تصادم میں عوامی تحریک کا کارکن مرے یا پولیس اہلکار وہ پاکستانی ہے اوریہ پاکستان کا نقصان ہے۔