راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے فیض آباد ناکے پر فائرنگ کر کے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل کو شہید کر نے والے ڈاکووں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکو ئو ں نے راولپنڈی اسلام اباد سمیت مختلف علاقوں میں متعددوارداتوں کا اعتراف کر لیا۔
اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔اے ایس پی نیو ٹائون ذیشان حیدر کے مطابق چندماہ قبل موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے ڈبل روڈ پر پیدل جانیو الی ایک خاتون کے ساتھ راہزنی کی واردات کی اور فرار ہونے لگے تو موٹر سائیکل سے گر گئے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل وہیں چھوڑ دیا اور مری روڈ پر آگئے۔
جہاں پر انہوں نے اسلحہ کی نوک پر ایک گاڑی چھین لی اور اسلام آباد کی طرف فرار ہو ئے اسلام آباد داخل ہونے والے راستے میں ناکہ لگا تھاجہاں پر پولیس اہلکاروں نے ان کو روکا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث پولیس اہلکار جو تھانہ آئی نائن میں تعینات تھا گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا، گروہ کے دو ارکان جمشید اور قادر کو تھانہ نیوٹائون پولیس نے گرفتار کرلیاجن سے آلہ قتل اور دیگر واردات میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے ، ملزمان نے تفتیش میں متعددوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔