فلم ” کیمپ ایکسرے” کا پہلا ٹریلر جاری

Camp X-Ray

Camp X-Ray

نیویارک (جیوڈیسک) ایہالی ووڈ کی صفِ اول کی لیروئن کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم” کیمپ ایکسرے” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رائٹر و ہدایتکارپیٹر سیٹلر کی اس فلم میں کرسٹین اسٹیورٹ کے علاوہ پیمن مادی، جولیا ڈفی،جان کیرول لنچ، لین گیریسن اور جوزف جولیان سوریا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایلن گولڈ اسمتھ وین اور ڈیوڈ گورڈن گرین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گونتاناموبے جیل کے عارضی ڈی ٹینشن ایریا کیمپ ایکسرے میں نئے گارڈ کے طور پر تعینات ہونے والی آرمی آفیسر ایمی کول(کرسٹین اسٹیورٹ) کے گرد گھوم رہی ہے۔

جو اس ڈی ٹینشن کیمپ کی جیل میں موجودعلی عامر(پیمن مادی) نامی ملزم سے غیرمعمولی حد تک دوستی بڑھا لیتی ہے۔10 لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کیمپ ایکسرے آئی ایف سی فلمز کے تحت 17 اکتوبرکو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔