شمالی جاپان میں چھ شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے شمال میں آج اتوار کو چھ شدت کا زلزلہ آیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ابھی تک اس میں کسی قسم جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلہ 37 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں آیا، تاہم ابھی کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں عام طور پر اس طرح کے زلزلے ہر سال آتے ہیں۔ اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چھ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔