ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔
مجلس وحدت المسلمین کیمطابق سہ پہر چار بجے میجر جہانزیب شہید چوک پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی اور پنجاب حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جس میں مجلس وحدت المسلین کے کارکنان ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 افراد کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
تاہم پولیس ذرائع کیمطابق مجلس وحدت المسلمین کے احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری تعنیات کی جائے گی اور چوک کو چاروں اطراف سے بند کردیا جائے گا۔