کمپیوٹر کی یو ایس بی سے وائرس کی منتقلی کا بچاو نہیں ہو سکتا : ماہرین

USB

USB

برلن (جیوڈیسک) کمپیوٹر ماہرین نے یو ایس بی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے استعمال کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔ یاد رہے کہ چار سال قبل ایران کے جوہری نظام میں آنے والا وائرس یو ایس بی کے ذریعے داخل ہوا تھا۔

تاہم یو ایس بی کے عالمی انتظامی ادارے نے کہا ہے کہ اضافی حفاظتی تدابیر کے لیے یو ایس بی کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یو ایس بی اگر بالکل خالی ہو تب بھی اس میں وائرس آ سکتا ہے اور یہ موبائل فون کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین کہہ رہے ہیں کہ یو ایس بی پر پوری طرح بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ یو ایس بی پوری دنیا میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا ایک آسان اور تیز ترین ذریعہ ہے۔ اس سے وائرس کمپیوٹر میں داخل ہو جاتے ہیں جو کہ بعد میں کمپیوٹر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔