اس سال عازمین حج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے

Hajj Akbar

Hajj Akbar

گجرات (خصوصی رپورٹ) اس سال عازمین حج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس مقدس سفر پر جانے والے پہلے اپنے دنیاوی معاملات درست کریںاس کے بعدحج وحرمین کی زیارات کی سعادت حاصل کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے گذشتہ روز گجرات پریس کلب میں کاروان مالک اشتر کے زیر اہتمام حج تربیتی کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی۔

ا انھوں نے کہا کہ حج کے بعد حاصل ہونے والے مقام کو برقرار رکھیں حج سے آنے والے کی زیارات کا حکم نبی ۖ نے دیا کہ وہ خدا کے گھر کی زیارت کرکے آیا ہے اسکی زیارت بھی ثواب ہے اس تربیتی کیمپ کا انعقاد پیس ٹریولز، سن رائیزٹریولز، فاسٹ ائیرٹریولز کے اشتراک سے ہوا۔

اس موقع پر سید اظہر نقوی، چوہدری دلدار حسین، کرنل پرویزغنی، سید آصف نقوی،حافظ احتشام دلدار، سید محمد علی نقوی، محمد اکرام، محمود اخترمحمود اور دیگر نے خطاب کیا۔