آزادی مارچ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد 14 اگست کو پاکستان تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس، دستی بم، 30 رائفلیں، 21 ریمورٹ کنٹرول بم، 60 کلو گرام دھماکا خیز مواد، غیر ملکی کرنسی، ادویات وغیرہ برآمد کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔