پشاور پولیس کے اہلکار نے ایمان داری کی مثال قائم کردی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والی رقم سے بھری بوری بینک کو لوٹا دی۔

پشاور کے علاقے رام پورہ گیٹ میں تعینات سب انسپکٹر عمر خان کو سڑک پر سے روپوں سے بھری بوری ملی۔ جواسٹیٹ بینک سے پیسے لے جانے والی گاڑی سے گری تھی۔

عمر خان نےایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیسے بینک انتظامیہ کو لوٹا دیئے۔ بوری میں ایک کروڑ روپے کے قریب رقم تھی۔ ایمانداری کے اس مظاہرے پر مقامی تاجروں اور پولیس حکام نے سب انسپکٹر عمر خان کو نقد انعامات سے نوازا۔