بھمبر کی خبریں 10/8/2014

Bhimber

Bhimber

جشن آزادی کے موقع پر بھمبر میں پاکستان زندہ آباد ریلی درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر بھمبر میں پاکستان زندہ آباد ریلی درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کی ریلی سماہنی چوک سے شروع ہوکر میرپورچوک، سیرلہ بائی پاس، باب کشمیر سے ہوتی ہوئی دوبارہ میرپور چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں یکم اگست سے لے کر چودہ اگست تک جشن آزادی منایا جارہا ہے جشن آزادی کے سلسلہ میںآزاد کشمیر بھر میں مختلف تقریبات منعقد ہورہی ہیں بھمبر میں گزشتہ روز جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی گئی ریلی درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل تھی ریلی کا آغازسماہنی چوک سے ہوا ریلی سماہنی چوک سے شروع ہوکر میرپور چوک ، سیرلہ بائی پاس، ہسپتال چوک ، پنڈی جہونجہ چوک ، باب کشمیر ، کوٹھی موڑ سے ہوتی ہوئی میرپور چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر عدنان خورشید کررہے تھے جبکہ ریلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سول سوسائٹی ، تاجروں ، طلباء اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی شرکاء ریلی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا رہے تھے اور پاکستان ،مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزا دکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں ضلع بھمبر کے تمام امتحانی مراکز میں ڈپٹی کمشنر
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) آزا دکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں ضلع بھمبر کے تمام امتحانی مراکز میں ڈپٹی کمشنر بھمبر نے دفعہ 144 نافذ کردی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی کے امتحانات شروع ہورہے ہیں ضلع بھمبر کے اندر آزاد کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانی مراکز میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر بھمبر عدنان خورشید نے دفعہ 144 لگائی ہے امتحانی مراکز کے قریب کسی غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی ہے کوئی شخص نقل کروانے امتحانی مراکز میں گڑ بڑ کرنے والے اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 188 کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاہر القادری اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈ ے پر کام کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) طاہر القادری اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈ ے پر کام کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے پاکستان کے اندر افرا تفری اور بدامنی پھیلا کر جمہوریت کی بساط کو لپٹنے کی کوشش کررہے تھے پاکستان اٹھارہ کروڑ غیورعوام پاکستان کے اندر کسی بھی غیر ملکی ایجنٹ کا ساتھ نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری محمد اجمل آف گوٹریالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ بڑی مشکلات اور قربانیوں کے بعد پاکستان کے اندر جمہوریت قائم ہوئی ہے ۔جمہوری حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے پاکستان کے اندر سے دہشت گردی ، لاقانونیت، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کے اندر ترقی امن اور استحکام نہیں چاہتی جو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے اندر مارچ اور دھرنوں کے ذریعے بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں لیکن پاکستان کی اٹھارہ کروڑ غیور عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چلانے کے لئے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں لیڈر آف پاکستان کو اندرونی و بیرونی مشکلات سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان کی جمہوری قوتیں میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کا کھل کر ساتھ دیں تاکہ غیر جمہوری قوتو ں کا راستہ روکا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کا چار رکنی وفد
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کا چار رکنی وفد آج اٹلی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے وفد کی قیادت مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ کررہے ہیں جبکہ وفد میں جمشید کاشف ، رانا عامر جاوید،چوہدری مہدی خان شامل ہیں۔ وفد پاکستان کے اندر جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کرئے گا اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی حکومتی نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) چودہ اگست کو سینکڑوں نواجونوں کا قافلہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گا

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) چودہ اگست کو سینکڑوں نواجونوں کا قافلہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گا نوجوان تبدیلی کے لئے بیدار ہوچکے ہیں اب پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری عابد محمود نے کیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی تعبیر کے لئے تحریک انصاف میدان عمل میں آچکی ہے پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی کے خواہاں سینکڑوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نوجوان پاکستان تحریک انصاف کے قافلہ میں شامل ہوچکے ہیں جو عمران خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی 2013کو پاکستان کے اندر بدترین اور ریکارڈ دھاندلی ہوئی پاکستان تحریک انصاف کا مینڈنٹ چھینا گیا دھاندلی اور جعل سازی کے ذریعے مسلم لیگ کی جعلی حکومت قائم کی گئی ۔ تحریک انصاف نے عدلیہ سمیت انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی لیکن انصاف نہ مل سکا مجبوراً تحریک انصاف کو عوام کے ساتھ مل کر دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنا پڑی چودہ اگست کو پاکستان کے عوام لاکھوں کی تعداد میں آزادی مارچ میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ثبوت دیں گے حکومت کی طرف سے کھڑی کی جانی والی تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ہر حال میں اسلام آباد پہنچے گے اور جب تک تحریک انصاف کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک اسلام آباد کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے۔