14 اگست کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ 14 اگست کو شروع ہوگا، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ اعلان اتوار کی شام یوم شہدا کی تقریب سے اپنے طویل خطاب کے اختتام کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ظلم کاتختہ الٹ دینگے، انقلاب مارچ 14 اگست کو شروع ہو گا، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ اکٹھے چلیں گے۔

ملک میں ظلم کاتختہ الٹ دینگے، عمران خان کے ساتھ چلیں گے، ظلم کا خاتمہ کریں گے، نظام بدلنے اور حکومت کو ہٹائے بغیر کوئی واپس نہیں آئے گا۔

اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا،تو اسے بھی شہید کر دینگے،انھوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ بتائیں کہ کیا وہ انقلاب کے بغیر واپس آئیں گے تو کارکنوں نے بلند آواز میں انکی تائید کی۔