آزادی مارچ سے نیا پاکستان وجود میں آئے گا، انصر اقبال

PTI

PTI

کوٹ مومن (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے تحصیل صدر انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک سال میں اربوں روپے شاہی دوروں پر خرچ کر ڈالے، شہزادوں کے طرز زندگی میں رہنے والوں نے عوام الناس کو خود کشیوں پر مجبور کردیا۔

چودہ اگست کے آزادی مارچ سے نیا پاکستان وجود میں آئیگا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ ایک حقیقت ہے جو بوسیدہ اور کرپٹ نظام کو ختم کر کے ایک شفاف اور منصفانہ نظام قائم کریگا۔

انہوں نے کہاکہ ابھی ماڈل ٹاؤن سانحہ میں شہید ہونیوالے عوامی تحریک کے کارکنوں کا خون صاف نہیں ہوا تھا کہ پھر رکاوٹیں کی گئیں جس سے تصادم میں عوامی تحریک کے کارکن اورپولیس جوان شہید ہوئے۔