عمران اور قادری اقتدار کا چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں:غلام دستگیر

Ghulam Dastgir

Ghulam Dastgir

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عمران خان کے پاس ملکی مسائل کا حل اور عوامی خدمت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ کروڑوں عوام کسی’’ڈبہ پیر‘‘ اور’’ جعلی انقلابی‘‘ کو اپنا مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھریوں اور کیلوں والے ڈنڈوں پر جھوٹ کے جھنڈے لپیٹ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر وحشیانہ تشدد کرنے اور توڑ پھوڑ وجلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف قتل، بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔