اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اورنے طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باددی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے۔
کہ طیب اردوان کی کامیابی ان پر ترک عوام کے اعتماد کااظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے دوستانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان 52 فیصد ووٹ لے کر ترکی کے 12 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔