گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن حافظ حمید الدین اعوان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، ایسے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔
احتجاجی سیاست کرنے والے احتجاج ضرور کریں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تشدد اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حاٖفظ حمید الدین اعوان نے کہا کہ سادہوکی میں پولیس اہلکاروں پر کیلوں والے ڈنڈوں سے تشدد اور ڈی ایس پی کو اغوا کر لینا ایسے جرم ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔