احتیاط سے ڈینگی بخار سے بچائو ممکن ہے

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈینگی فیور سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت اپنے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں گھروں میں مچھر مار سپر ے کریں ایسی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں جہا ں مچھر زیادہ ہوں گھر میں عام استعمال کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔

گملوں میں اور گھر کے کسی بھی حصے میں اور باہر پا نی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی کا خا ص خیال رکھیں راولپنڈی شہر میں ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور اس کے علامات کے بارے میں ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ شہریوں کو بذریعہ‘‘ ڈینگی آگاہی پمفلٹس ، لیکچر ز اور ملٹی میڈیا بریفنگز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں سینئر ٹریفک آفیسر ایس پی افتخار الحق کی نگرانی میں‘‘ خصوصی ڈینگی آگاہی’’ مہم جاری ہے اس امر کا اظہار چیف ٹریفک آفیسرشعیب خرم جانباز نے گزشتہ روز ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ڈینگی وائرس اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔