مری (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقہ سواں سے بک کرائی جانے والی ٹیکسی کے ڈرائیورکومری کے تفریحی مرکزبھوربن میں قتل کرنے کے بعد لاش درخت سے لٹکا کرگاڑی لیکرفرارہونے والے تین ملزمان پنڈی بھٹیاں میں اس وقت پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جب چھینی گئی گاڑی کاپٹرول ختم ہونے کے بعد وہ پٹرول کی تلاش کررہے تھے
پولیس نے تینوں ملزمان کومشکوک حالت میں حراست میں لینے کے بعد جب پوچھ گچھ کی توملزمان نے انکشاف کیاکہ ہم نے راولپنڈی سواں سے بھوربن مری کیلئے ٹیکسی بک کرائی، بھوربن پہنچ کر کرکٹ گرائونڈ میں رات کوبیٹھ کرنشہ کرتے رہے اورپوڈرپینے کے بعد جب پیسے ختم ہوگئے توٹیکسی ڈرائیورامجد سکنہ کہوٹہ کوگلے میں پھندا ڈال کرقتل کرنے کے بعد اس کی لاش درخت کے ساتھ باندھ کر اس کی گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔
گرفتار ہو نے وا لے تینوں ملزمان کاتعلق منڈی بہا ئوالدین سے ہے جنہیں گرفتاری کے بعد مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مقتول ڈرا ئیور کی لاش گزشتہ روز برآمدہوئی تھی جس کی فوری شناخت نہ ہوسکی تھی، گزشتہ روز مقتول امجد کے ورثاء لاش کولیکر کہوٹہ روانہ ہوگئے۔