اسلام آباد (جیوڈیسک) سگی بہن نے اپنے ہی بھائی کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ مقتول کی حقیقی ہمشیرہ فوزیہ سکنہ تھٹی نور احمد شاہ نے تھانہ پنڈی گھیب میں بتایا کہ گزشتہ روزمیرا بھائی سلطان گھر آیا۔
اس و قت دوسرا بھائی محمد اکرم کمرے میں آرام کررہا تھا اس دوران سلطان نے پرانے جھگڑوں کی بات چھیڑ دی اور طیش میں آ کر کہا کہ آج میں محمد اکرم کو جھگڑوں کا مزا چکھاتا ہوں اور اچانک 30 بور پسٹل سے مسلح ہو کر کمرے کے اندر داخل ہوگیا اور فائر کھول دیا جس سے محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس نے مقد مہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔