چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ چارواہ سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستان رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے جروال اور چارواہ سیکٹر میں فائرنگ کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھو کھا اور ہرپا ل میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوئے۔ بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور کارروائی کی گئی۔