گال ٹیسٹ : سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا

Sri Lanka

Sri Lanka

گال (جیوڈیسک) پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کوسات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے صرف 99 رنز کا ہدف دیا۔

جو میزبان ٹیم نےتین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

اس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے21ا وورز میں 99 رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آئی لینڈرز کی جانب سے ہیراتھ نے 6 کھلاڑیوں کو آئو کیا۔ دن کے آغاز میں ہی نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز اور احمد شہزاد 16 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان یونس خان اور اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کیلیکن رنگانا ہیراتھ کی گیند نے یونس خان کا سفر 13 رنز پر ختم کر دیا۔ کپتان مصباح الحق 28 رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 52 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

پریرا نے دو جبکہ ایرانگا اور پرساد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جو اب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا اور دو میچوں کی سیریز میں ایک۔ صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 اگست سے کولمبو میں کھیلاجائے گا۔