بر طانیہ میں دیوہیکل پتلیوں کی پر فارمنس سے لوگ حیران

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) بر طانیہ کے شہر Liverpool میں ایک پپٹ (Puppet) تھیٹر کمپنی نے دیوہیکل کٹھ پتلیوں کا تماشا پیش کیاجسے دیکھ کر حاضرین حیران ہی ہوگئے۔

اس انوکھے شو میںدو دیوہیکل پتلیوں نے شہر کی گلیوں میں گھوم پھر کر اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا جس میں مر کزی کر دار اداکر نے والی عمر رسیدہ دادی اماں اور ایک نو جوان لڑکی کی پتلی ہے جوکہ حیرت انگیز طور پر 18 فٹ لمبی ہیں۔

روایتی لباس میں ملبوس ان پتلیوں کو حرکت دینے کیلئے مختلف کرینوں کا استعما ل کیا گیا جبکہ اس منفردپتلی تماشے نے اپنی انفرادیت سے سب کا دل ہی جیت لیا۔