اوٹاوا (جیوڈیسک) یوں تو دنیا میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ہیوگو کارنیلائر نامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جا سکتا ہے۔
جو اپنے منفرد کام کی بدولت مشہور ہو گیا ہے۔ 19 سالہ ہیوگو 12 سال کی عمر سے روزانہ بلا ناغہ اپنی سیلفی کھینچتا چلا آرہا ہے اور اس وقت ان کے پاس اپنی ڈھائی ہزار سے زائد تصاویر موجود ہیں۔
گذشتہ 7 سال سے وہ ایک ہی کیمرے کے ذریعے روزانہ صبح اٹھنے کے بعد اپنی تصویر کھینچ رہا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنا یہ عمل کب تک جاری رکھتا ہے۔