سیکیورٹی رسک، ہیلی کیم کے ذریعے جلوسوں کی فضائی کوریج پر پابندی عائد

Aerial Coverage

Aerial Coverage

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی حکومت کی جانب سے ہیلی کیم کے ذریعے کی جانے والی فضائی کوریج پر پابندی لگا دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

جس میں ڈرون کیمرے کے ذریعے سے جلسے جلوسوں کی کوریج کی فضائی کوریج کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ہیلی کیم کے ذریعے کی جانی والی فضائی کوریج پر لگائی جانے والی پابندی ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔