حکومت راستے اور پٹرول پمپ بند کر کے حواس باختہ ہو چکی ہے : لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت راستے اور پٹرول پمپ بند کرکے حواس باختہ ہو چکی ہے۔ منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت معاملات کو جتنا چھپانے کی کوشش کریگی۔

دریں اثنا اسلامی لیاقت بلوچ سے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور یورپین یونین کے جارج ڈی افیئر پائیری مائیووان اور فرست سیکرٹری پولیٹیکل افیئر کوٹینٹن ویلر نے ملاقات کی اور پاکستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان، مڈل ایسٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔