کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس ملیر کے زیر اہتمام آل کراچی جشن آزادی فٹ بال فیسٹیول 2014ء کا آغازمورخہ 14 اگست 2014ء بروز جمعرات سے کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر پر کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے آرگنائزر امیر محمد خان کے مطابق اس خوبصورت ایونٹ میں شہر قائد کی معروف 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
جن میں اعظم اسپورٹس، عرفان میموریل، دلبود محمڈن، کالونی اسپورٹس، بلوچ یوتھ، ملیر اسٹوڈینٹ،ایگل اسپورٹس، کھو کھرآپار نیشنل ،شہباز محمڈن کی ٹیمیں شامل ہوں گی امیر محمد خان نے کہاکہ یوم آزادی کی تقریبات سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا 14 اگست صبح 8 بجے کالونی اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔
بانی کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ضمیر السلام پرچم کشائی کرینگے بعد ازاں ملی نغموں اور جشن آزادی کے حوالے سے اسکول کے بچے ٹیبلو پیش کرینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ صبح 9بجے شروع ہوگا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر سید عثمان شاہ ہونگے۔