وفاقی و پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس طلب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب کابینہ کا اجلاس آج بروز پیر رائے ونڈ میں طلب کیا ہے۔ نمائندہ وفاقی اور پنجاب کابینہ کا یہ ہنگامی اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق اس اہم اجلاس میں آزادی اور انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ان سینئر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جو فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ فوج کے سینئر افسران کو موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔