دو چار سو ووٹ لینے سے انقلاب نہیں آتا، وزیر اعظم

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں وژن 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی مارچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انقلاب لانے والے کینیڈا سے بھاگ کر آئے ہیں، دو سو یا چار سو ووٹ لینے سے انقلاب نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاست دان طاہرالقادری کے انقلاب سے اتفاق نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل انقلاب جمہوریت ہے جس کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انقلاب کا ایجنڈہ کیا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی راستہ کا صرف جمہوریت ہے اور آمریت سے اب تک صرف تباہی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت ملکی خوشحالی کے ایجنڈے پر متفق ہے، اگر کسی کو مارچ کرنا تھا تو ایک سال پہلے کرنا چاہیے تھا۔

اپنی حکومت کی ایک سالہ کارارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں ایک نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک سال میں یہ کوئی معمولی تبدیلی نہیں ہے۔