روجرز کپ ٹینس کا فائنل راڈوانسکا اور وینس ولیمز کے درمیان ہو گا

Agnieszka Radwanska

Agnieszka Radwanska

کینیڈا (جیوڈیسک) روجرز کپ کے فائنل راؤنڈ میں ویمن ٹینس سٹارز نے جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن مقابلہ راڈوانسکا اور وینس ولیمز کے درمیان ہو گا۔ مونٹریال کینیڈا میں جاری ڈبلیو ٹی اے روجرز کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں راڈوانسکا نے فتح سمیٹ لی۔

پولش ٹینس سٹار نے روسی حریف کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔ میچ کا سکور سات چھ اور سات چھ رہا۔ اس سے پہلے ولیمز سسٹرز سیمی فائنل کھیلیں۔ وینس ولیمز نے بڑی بہن سرینا کو شکست سے دوچار کر دیا تھا۔