مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/8/2014

Hafiz Mohammad Atif

Hafiz Mohammad Atif

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 14 سالہ حافظ محمد عاطف دس روز سے لاپتہ، تفصیلات کے مطابق 14سالہ حافظ محمد عاطف گزشتہ دس روز قبل گھر سے باہر گیا تھا جو کہ حال نہیں مل سکا والدین سخت پریشان ہیں اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوری 0336-4002323پر اطلاع کریں، اطلاع دینے والے کی ہر ممکن مدد بھی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 14اگست کو نہ آسمان گرے گا نہ ہی زمین پھٹے گی پاکستان آزاد ملک ہے اسکی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے 18کروڑ عوام یوم آزادی منا کر ملک کے خلاف سازشیں کر نے والوں کو بے نقاب کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ14اگست یوم آزادی ہر پاکستانی پر فرض ہے کچھ ملک دشمن قوتیں ملک میں انارکی پھیلانے اور ضرب عضب آپریشن کو سبو تاژ کر نے کی کوششیں کر رہیں ہیں 14اگست کو ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کی بنیاد رکھی آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اللہ رب العزت نے ہمیں آزاد ملک عطا کیا ہے اب اسکی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے کچھ لوگ انقلاب اورسونامی مارچ کا نام لے کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں یہ لوگ کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے مسلم لیگ ن ملک دوست جماعت ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے اسکی حفاظت کرنا اور تعمیر ترقی کی جانب گامزن کر نا بہتر طور پر جانتے ہیں ایٹمی دھماکے مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے جو آج بھی ملک دشمنو ںکے کانوں میں گونجتے ہیں، انہوں نے اپنے آلہ کاروں کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا کر معاشی طور پر ختم کرنے کا ایجنڈا دے رکھا ہے اسی لیئے یہ لوگ اس ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں ان کا اپنا کو ئی ایجنڈا نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چند ہزار لو گ کروڑوں عوام کے مینڈ یٹ کو یرغمال نہیں بنا سکتے عمران خان نے انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اب ایک سال بعد لا نگ مارچ کی با تیں کررہے ہیں پا کستان کی تاریخ میں بڑے انقلاب آئے تمام سیا سی مذہبی قو تیں جمہوریت کے حق میں ہیں گمراہ عناصر کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا 68 واں جشن آزادی ملی جذبے اورجوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیاہے پاکستان مسلم لیگ (ن) شہریوں کے ساتھ مل کرقریہ قریہ جشن آزادی کے پروگرام بھرپور انداز میں منعقد کریںگی’ اپنے گھروں پر پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرائیں گے، درو بام سجائیں گے اور اس مملکت خدادا کے حصول پر سجدہ شکر بجا لائیں گے۔ماہ آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں تحریک پاکستان کے کارکنان ،جہدو جہد آزادی اور افواج پاکستان کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔