وزیراعظم آج قوم کو اعتماد میں لے کر سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت لانگ مارچ سے کیسے نمٹے گی؟ انقلاب کو کیسے روکے گی؟ جشن آزادی کیسے منائے گی؟ عوام یہ سب جاننے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف آج قوم کو اعتماد میں لیں گے اور اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہ وزیر اعظم آج رات 8 بجے ٹی وی اور ریڈیو پر قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ قوم سے خطاب کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔