60 فٹ طویل، 40 فٹ چوڑا پرچم اسلام آباد روانہ

Flag

Flag

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، ہر طرف قومی پرچم اور جھنڈیوں کی بہار نظر آرہی ہے ۔رواں سال حکومت نے بھی جشن آزادی کی تقریبات بڑے پیمانے پر منانے کا اہتمام کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کے لیے طویل سبز ہلالی پرچم تیار کیا گیاہے جو 14 اگست کو اسلام آباد میں لہرایا جائے گا۔کراچی میں تیار کیا گیا یہ منفرد قومی پرچم 60 فٹ طویل اور 40 فٹ چوڑا ہے، اس کا حجم 2400 اسکوائر فٹ ہے، کاریگروں کو اس پرچم کی تیاری میں 15 روز لگے۔

وزیراعظم پاکستان نواز شریف سبز ہلالی پرچم جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر 212 فٹ طویل پول پر لہرائیں گے۔ طویل سائز کے قومی پرچم کو اسلام آباد بھیجنے سے قبل مزار قائد پر پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔