لاہور (جیوڈیسک) اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی ہے۔ ماڈل ٹاون طاہر القادری کی رہائش گاہ جانے والے راستوں کو ایک بار پھر بلاک کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
دوسری طرف آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماوں میں آج ملاقات کا امکان ہے۔
اس اہم ملاقات جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اور عوامی تحریک کی طرف سے رحیق عباسی اور قاضی فیض وغیرہ شرکت کریں گے ، دونوں مارچوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔