اپ گریڈشن نہ کیے جانے کیخلاف کلرکوں کا احتجاج

Clerks Protest

Clerks Protest

حیدرآباد (جیوڈیسک) آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن سندھ کی جانب سے سندھ کے سر کا ری اداروں میں کام کرنے والے کلرکوں کی خیبرپختونخوا حکومت کی طرزپر اپ گر یڈ یشن نہ کر نے پرحیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین بینرز اور پلے کار ڈ اُٹھائے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کررہے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ درانی، ظفر شاہ اور دیگر نے کہا کہ اگر سر کا ری ملازمین کے مسا ئل حل نہیں کئے گئے تو پھر اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کی طر ح سندھ اسمبلی کا بھی گھیر ائو کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے کلریکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔

انہیں قانونی و بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کے باوجود حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظرنہیں آتی۔اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔