عمران اور قادری نفرت کے بیج بو رہے ہیں، شاہنواز رانجھا

Muslim League N

Muslim League N

بھیرہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا، ایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نوید احمد دیرتھ ،ربنواز فروکہ، رائے حامد رضاء بھٹی، رانا غلام سرور، میاں محمدنعیم الدین اور دیگر نے میونسپل کمیٹی بھیرہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب یوم آزادی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان ملک میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔

انکے مطالبات غیر آئینی ہیں ہم جمہوری طریقہ سے مسائل کو حل کر نا چاہتے ہیں جس کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔ میاں نواز شریف کو قوم نے ووٹ ترقی یافتہ نیا پاکستان بنا نے کیلئے دیئے۔ انہیں پانچ سال حکومت کر نے دی جائے۔