نئی دہلی (جیوڈیسک) مشرقی ہندوستان میں سیلاب کے باعث 45 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران تین لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اوڑیسہ کے ڈپٹی ریلیف کمشنر پراوت رنجن موہاپترا نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین سو سے چار سو دیہات زیر آب آچکے ہیں اور بے گھر افراد کی تعداد تین لاکھ دس ہزار کے قریب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 45 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ 33 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں موسم بہتر ہوجائے تو ایک یا دو روز کے اندر حالات معمول پر آجائیں گے۔
سیلاب سے سب سے زیادہ مہاندی اور بیتارانی دریا کے ارد گرد کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جن کے کناروں سے گزشتہ منگل پانی نکلنا شروع ہوگیا تھا۔