جوہرآباد (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کسی لانگ مارچ یا آزادی مارچ کے نتیجے میں نہیں بلکہ مسلمانان بر صغیر کی قربانیوں اور مسلم لیگ کی مدبرانہ قیادت کی جدو جہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا ایجنڈہ عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے ابھی تک وہ یہ واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ ان کے مقاصد کیا ہیں عمران خان عوام کے بجائے اقتدار کے حصول کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔