سڑکوں سے رکاوٹیں ختم ہونے پربس اڈوں کی رونقیں بحال

Bus Stops

Bus Stops

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) 10 اگست کو جنرل بس سٹینڈ، ویگن اڈوں سمیت پنجاب بھر کے اڈے بند کر دیئے گئے تھے اور ٹرانسپورٹروں نے اپنی بسیں، فلائنگ کوچز اور ویگنیں سڑک کناروں، اڈوں اور محفوظ مقامات پر کھڑی کر دی تھیں۔

شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے پر جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر ویگن اڈے کھول دیئے گئے اور مسافروں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن اور شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرنے کی وجہ سے گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں لایا گیا تھاحالات بہتر ہوتے ہی گاڑیوں کو چلا دیا گیا ہے۔