گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کیونکہ ان کے فیصلے کوئی اور کرتا ہے عمران خان کو ہر قیمت پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کافیصلہ بدلنا ہوگا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کربھی غیر پارلیمانی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
وہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں 2013ء کے عام انتخابات میں شکست کا انتقام جمہوریت سے لے رہے ہیں عمران خان کو معلوم ہونا چاہئے وزارت عظمیٰ کا منصب قسمت نہیں خدمت سے ملتا ہے۔