للیانی کی خبریں 12/8/2014

 Syed Tayyab Hussain Rizwi

Syed Tayyab Hussain Rizwi

ملکی حالات میں سنگینی کا پہلو آگیا ہے مگر اس مرحلہ پر سنجیدگی اور قومی جذبے کے تحت سدھار آجائے گا

مصطفی آباد/ للیانی (نامہ نگار) ملکی حالات میں سنگینی کا پہلو آگیا ہے مگر اس مرحلہ پر سنجیدگی اور قومی جذبے کے تحت سدھار آجائے گا قوم حالات بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور قوم سیاسی حالات میں استحکام چاہتی ہے ملکی استحکام کے لیے ملکی حالات کا مستحکم ہونا بھی ناگزیر ہے حالات کی بہتری کے لیے دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دوا اور دعا کے ذریعے حالات میں بتدریج بہتری آئے گی۔مایوسی کی ضرورت نہیں ہے ملک و قوم کے لیے کام کرنے والے اپنے کام کو سنجیدگی سے کرتے رہیں گے اور آخری سرخروئی سنجیدہ سیاست کرنے والوں کا مقدر بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور ملکی سیاست میں اس وقت نشیب وفراز کی سی کیفیت ہے مگر جلد ہی حالات سیدھے راستے پر آجائیں گے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور اصول اور فہم و فراست کی سیاست وقت کا تقاضا ہے پاکستان ایک آئینی ریاست ہے او ر ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ملک اپنے آئینی راستے پر گامزن رہے گا حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی گنا ہ ہے اور ہم تمام تر حالات میں روشن امید کا چراغ تھامنے والے لوگ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ حالات میں جلد ازجلد سدھار آئے گا اور ملک وقوم کی تمنائیں ہی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے وقت انقلاب اور لانگ مارچ کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں کیونکہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے اور انارکی پھیلانے کا نہیں۔ بدامنی کا لانگ مارچ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بے وقت انقلاب اور لانگ مارچ کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں کیونکہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے اور انارکی پھیلانے کا نہیں۔ بدامنی کا لانگ مارچ کرنے والے ملک کو اندھیروں میں دھکیلانا چاہتے ہیں ۔ جھوٹا قرآ ن اٹھانے والا شخص ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے اور چوہدری برادران نام نہاد انقلابیوں کی گود میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جبکہ پاکستان کے 18 کروڑ باشعور عوام ان لوگوں کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار ملک ماجد علی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور و ملک ذوالفقار علی عرف لکی پہلوان صدر پولٹری ایسوسی ایشن ٹائو ن مصطفی آباد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کا ایجنڈا بدامنی اور انتشار کا ایجنڈا ہے۔ عمران خان کا آزادی مارچ بری طرح ناکام ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) نے قوم کے سامنے اپنا ایجنڈا رکھ دیا ہے اور قوم سے سوال ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف محاذآرائی کرنیوالوں سے پوچھا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پرایساکونساالزام ہے یااس نے کونسا وعدہ پورا نہیں کیا۔ غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ کھل کر سامنے آ گئے ہیں قوم اپنے دماغ کھلے رکھے اور کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی مارچ کا آغاز ہوچکا ہے دھاندلی زدہ حکمرانوں سے آزادی تک جد وجہد جار ہے گا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آزادی مارچ کا آغاز ہوچکا ہے دھاندلی زدہ حکمرانوں سے آزادی تک جد وجہد جار ہے گا ۔ ملک سے بادشاہت کے خاتمے کے لئے عمران خان کی قیادت میں عوام سڑکوں پر آچکے ہیں۔ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر براجمان حکمرانوں کو جانا ہوگا۔عمران خان کی قیادت میں14اگست 2014کو ہونے والا آزادی مارچ عوام کو حقیقی آزادی دلا ئے گا ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ عوامی وعدوں کی تکمیل بھول گئی میاں صا حب کی جمہوری حکومت جمہوریت کو بد نام کررہی ہے ملک میں جمہوریت نام کی کو ئی چیز نہیں ملک میں ہر ادارہ کر پٹ ہے کو ئی احتساب کانظام نہیں احتساب صر ف انتقامی کا روائی کے لیے کیا جا تا ہے میا ں صا حب کی غلط اور انتقامی پا لیسیا ں ان کی حکومت کو لے ڈ وبیں گی۔ ن لیگ کی حکومت نے الیکشن سے پہلے عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے گئے مہنگا ئی کو کنٹرول کرے گی ملک سے کرپشن کو ختم کرے گئے لیکن حکومت عوام کے سا تھ کیے وعدے سب بھول گئے ہیں۔