واسا کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل ہو گیا

WASA

WASA

راولپنڈی (جیوڈیسک) (واسا) کے قیام کے وقت دیگر اداروں سے آنے والے ملازمین کی پنشن کنٹری بیوشن کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے ادا کر دیئے جس کے بعد ریٹائرڈ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اس سلسلے میں گزشتہ روز واسا دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود، واسا سٹافورکرز یونین کے صدر چو ہدری ظفر اقبال اور افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر ایم ڈی واسا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آر ایم سی سے واسا کو منتقل کئے گئے ملا زمین کو سو لہ سالوں سے پنشن مسائل کا سامنا تھا

در بدر کی ٹھو کریں کھا نا پڑ رہی تھیں لیکن کمشنر زاہد سعید، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال اور واسا افسران و یونین کی کاوشوں کی وجہ سے آج ان ملازمین کو پنشن کنٹری بیوشن کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے واسا کو ادا کر دیئے گئے

اس مو قع پر واسا سٹاف ورکرز یونین کے صدر چوہدری ظفر اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی کاوشیں رنگ لائی ہیں واسا سٹاف ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور آئندہ بھی لڑ تی رہے گی۔