اسلام آباد( (جیوڈیسک) ملزم کے قبضہ سے مدعی مقدمہ کی چھینی گئی رقم اور نقلی پسٹل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ رمنا کے ایریا سیکٹر جی الیون ٹو میں ملزم کریم علی امیر نے مدعی مقدمہ غلام حیدر سے نقدی مبلغ 26 ہزار روپے چھین لئے۔ مدعی کے شور پر پٹرولنگ پر مامور تھانہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی فوری طور پر پہنچ گئے۔
جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کریم علی امیر کو گرفتار کرلیااور ملزم سے چھینی ہوئی رقم اور نقلی پسٹل برآمد کرلیا۔ ملزم کو مجازعدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کیلئے دو یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ تھانہ گولڑہ پولیس نے دوران گشت ملزم کاشف ندیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 27 بوتلیں شراب اور 20 ٹِن بیئر برآمد کرلئے۔ تھانہ ترنول پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم شاہ پور کی نشاندہی پرپسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔