اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے خط کے ذریعے عمران خان سے رابطہ کیا ہے ، گیند عمران خان کے کورٹ میں ہے ، جواب کا انتظار کر رہے ہیں، ابھی ہا ں یا نہ میں جواب دینا مشکل ہے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے خط کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ وہ اسلام آباد کب اور کس جگہ کے لئے آ رہے ہیں۔
خط میں عمران خان سے انکا پروگرام پوچھا گیا ہے ، عمران خان کی سرگرمی کے حوالے سے ایک قانونی پراسس سے گزر رہے ہیں ، اجازت کے حوالے سے ابھی ہاں یا نہ میں جواب دینا مشکل ہے۔ گیند عمران خان کی کورٹ میں ہے ، عمران خان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔