لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں برکت مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہو گیا ، امدادی کاموں میں ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہو گیا۔
لاہور کی مصروف ترین برکت مارکیٹ کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آج صبح نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس سے دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔
فائر فائٹرز کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کاروائی میں حصہ لیا۔ آدھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل دیر تک جاری رہا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔