طاقت سے مینڈٹ کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے: اچکزئی

Mehmood Khan Achakzai

Mehmood Khan Achakzai

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں آج بھی ملکی سیاسی حالات پر بحث جاری ہے۔ پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے طاقت کے زور پر پارلے منٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑدیں گے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے بادشاہت کے خلاف رہے ہیں۔

پارلیمنٹ اور جمہوریت پر حملے ہونے جا رہے ہیں۔ کسی نے جمہوریت اور پارلیمنٹ خیرات میں نہیں دی۔ کسی نے طاقت سے پارلیمنٹ اور ہمارے مینڈیٹ کی طرف دیکھا تو اس کی آنکھیں پھوڑدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فتویٰ دیتے ہیں کہ آئین کو چھیڑنے والے کے خلاف بغاوت جائز ہے۔