جس طرح کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اسی طرح فلسطین امت مسلمہ کی شہہ رگ ہے، جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بلکہ فلسطینیوں پر زندگی پہلے سے بھی زیادہ سخت کردی گئی ہے۔ناظم جامعہ کراچی عبداللہ نورانی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی(خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ ہم دور میں ظلم و زیادتی کے خلاف اجتماعی آواز بلند کی ہے، چاہے وہ مسئلہ کشمیر ہو، چاہے وہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ ہو، چاہے وہ اسرائیلی جارحیت ہو، جامعہ کرازی نے مسلسل اپنی آواز بلند کی، اور احتجاج اور دیگر طریقہ کار اختیار کئے، اسرائیل اور اس کے ہمنوا مسلم قوم کے دلوں سے آپس کی محبت و اتفاق کبھی بھی ختم نہیں کرسکتے ہیں، پیر کے دن جامعہ کراچی میں طلبہ کی طرف سے احتجاج منعقد کیا گیا ہے۔

ہم اس احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اور اس احتجاج کو تنظیم سے بڑھ کو مسلم قوم کی حیثیت سے قبول کرتے ہیں، احتجاج میں کسی بھی تنظیم کا نعرہ یا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایمان حرارت اور نعرہ تکبیر و نعرہ رسالت کی صدا ہونی چاہیے، انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے اجلاس گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ نورانی نے کہا کہ تمام طلبہ تنظیموں میں سب سے پہلے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے اعزاز انجمن طلبہ اسلام کو حاصل ہے، ہمارے فلسطینی ذرائع نے ہمیں جنگ کی نوعیت کا پہلے ہی ادراک کرا دیا تھا۔اس اجلاس سے اکرم رضا، عامر قادری، رمیز خان، مدبر عطاری، اور دیگر نے گفتگو و شرکت کی۔

جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔۔۔۔کراچی ڈویژن