فلسطین کی آزادی مسلم عروج کی ضمانت ہے، اب اسرائیل کو اپنے کئے ہر ظلم کا جواب دینا ہوگا، پوری مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے ایک ہو چکی ہے۔ارسلان احمد، وقاص صدیقی، نہال ہاشمی۔

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی(خصوصی رپورٹ) جامعہ کراچی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان طلبہ مقرر ارسلان احمد نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ نے ہمیشہ برائی کے خلاف، ظلم کے خلاف اور شہر کے حالات پر اپنی آواز میڈیا اور اخباروں تک ضرور پہنچائی، رمضان کے متبرک مہینے میں فلسطین کے شہر غزہ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم پر جامعہ کراچی کا ہر طالبعلم سوگوار ہے، ہم نے پھر سے یہ کوشش کی ہے غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے وہ آگے آئیں،نہال انصاری نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے کس بھی طلبہ تنظیم کے بینر اور پرچم کے بغیر اتنا بڑا احتجاج ایک حقیقی کامیابی اور اس بات کی دلیل ہے۔

پاکستان کا ہر شہری غزہ کے درد میں برابر کا شریک ہے، کی جانب سے پیر کے روز ١١ اگست جامعہ کراچی میںغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف ، اقوام متحدہ کے خلاف، اور امریکی امداد کے خلاف ایک حتجاج واک کا انعقاد کیا گیا ، یہ احتجاجی واک آزادی چوک سے پوائنٹ ٹرمینل سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر ختم ہوا، وقاص صدیقی نے کہا کہ اس احتجاج میں اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعدادنے یقینی شرکت کر کے یہ ثابت کیا۔

مسلم کاز کے لئے استاد و شاگرد میں کوئی فرق نہیں ہے۔احتجاج کے اختتا م پر شیخ زید کے طالبعلم علامہ عمران مدنی نے خطاب اور دعا کروائی، اس احجاج کی قیادت و رہنمائی جامعہ کراچی کے نیوٹرل طلبہ نے کی، احتجاجی واک کے اختتام پر وی سی جامعہ کراچی نے خطاب کیا۔اس احتجاج کو منعقد کرنے میں منزہ خان، عمارا اشرف، عمران مدنی، احمد رضا،اور دیگر طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔