کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اگر دھرنے اور جلوس سے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہش رہی تو کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے۔
وفاقی حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، شرجیل میمن نے وفاقی حکومت کو سیاسی کشیدگی ختم کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم فوری طور پر عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرت کریں ، انھوں نے مزید کہا کہ 2013 کے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا، وفاقی حکومت عمران خان کے مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
جلسے اور جلوسوں کو جمہوریت کا حصہ قرار دیتےہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔