جنوبی کوریا : غداری کے الزام میں قید رکن پارلیمنٹ کی سزا میں کمی

South Korea

South Korea

سیؤل (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں غداری کے الزام میں قید رکن پارلیمنٹ کی سزا میں کمی کر دی گئی۔

عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی لی سیوک کو فروری میں شمالی کوریا کے ساتھ مل کر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم عدالت نے اپیل پر سزا کم کر کے 9 سال کر دی ہے۔ پراسیکیوٹر نے مجرم کیلئے 20 سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔