شدت پسندی، برطانیہ میں سکولوں کی نگرانی کی جائے گی

United Kingdom

United Kingdom

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں سکولوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والی تنظیم آفسٹیڈ کی جانب سے برمنگھم کے سکولوں پر شائع رپورٹ کے مطابق 21 میں سے 6 سکولوں کو خاص نگرانی میں رکھا جائیگا جبکہ 5 سکول ایسے ہیں جو سٹوڈنٹس کو شدت پسندی سے بچانے کیلئے اقدامات نہیں کر رہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی آفسٹیڈ کی جانب سے بغیر اطلاع کے انسپکشن کے حق میں ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ تنظیم کی جانب سے ماضی میں جن 5 سکولوں کو بہترین قرار دیا گیا تھا اب ان کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹس کو شدت پسندی سے بچانے کیلئے اقدامات نہیں کر رہے۔

محکمہ تعلیم نے برمنگھم کے سکولوں کا معائنہ ان خبروں کے بعد شروع کیا تھا جن کے مطابق مسلمان شہر کے سکولوں پر غلبہ حاصل کر رہے ہیں۔

تنظیم کے مطابق سکولوں میں شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔