لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آزادی مارچ کے لئے کنٹینر تیار کر لیا گیا۔ لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پنڈال سج گیا، کرسیاں لگ گئیں۔ پولیس کی حفاظتی گارڈ پہنچ گئی۔
آنے والوں میں کوئی مشکوک تو نہیں، چیکنگ کے لئےکو واک تھروگیٹ بھی نصب ہو گئے۔ بھر پور استقبال کی تیاریاں اپنی جگہ، آزادی مارچ کی قیادت جس کنٹینر میں بیٹھ کر کرنا ہے وہ بھی تیارہو گیا۔ لگژری کنٹینر میں عمران خان کے آرام اور ضرورت کے مطابق ہر چیز نصب، جدید ساؤنڈ سسٹم اور واش روم ہی نہیں، ساتھیوں کےساتھ دورانِ سفر میٹنگ کے لئے کرسیاں اور میز وغیرہ بھی موجود ہیں۔
ماحول کو پرسکون رکھنا ہے، اس لئے خوبصورت لائٹس بھی ضروری اور کہیں گرمی نہ لگ جائے۔اس کیلئے ایئر کنڈیشنز بھی لگ گیا۔ برقی ترسیلات کیلئے جنریٹرز بھی رکھ دیئے گئے، حکمرانو جینے کا حق دوکنٹینر پرعوامی شعور کی بیداری کیلئے نعرے بھی لکھ دیئے گئے۔